بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والا شہری گرفتار، مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مین شاہراہ پر بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو گرفتار کیا، جو دیگر ٹریفک کے لیے خطرے کی علامت بنا ہوا تھا۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔