شہرمیں مختلف کاروائیوں کے دوران 16جواری گرفتار

 شہرمیں مختلف کاروائیوں کے دوران 16جواری گرفتار

ملزموں سے نقدی، موبائل، تاش، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان برآمد

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مختلف کاروائیوں میں پولیس نے 16جواریوں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 16 جواریوں کو گرفتار کیا، جو غیر قانونی جواء کھیلنے میں مصروف تھے ۔ ملزموں کے قبضے سے نقدی، موبائل، جواء پرچیاں، تاش، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا اور متعلقہ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں