یوسی 168 سدھار میں کوڑا جلانے سے فضائی آلودگی میں اضافہ

یوسی 168 سدھار میں کوڑا جلانے سے فضائی آلودگی میں اضافہ

مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ، اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں :شہریوں کامطالبہ

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) یونین کونسل 168 سدھار میں صفائی عملے کی مبینہ غفلت سامنے آ گئی ہے ، جہاں کوڑا کرکٹ کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے بجائے آگ لگا کر تلف کیا جا رہا ہے ، جس سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہونے لگا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت تعینات صفائی عملہ کئی کئی روز تک علاقوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے نہیں آتا، جس کے باعث گلیوں اور محلوں میں کوڑے کے ڈھیر جمع ہو جاتے ہیں۔

گزشتہ روز بھی مختلف رہائشی علاقوں میں جمع کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لیے مناسب انتظامات کرنے کے بجائے مبینہ طور پر آگ لگا دی گئی، جس سے علاقے میں شدید دھواں پھیل گیا۔سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ کوڑا جلانے سے فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے اور مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں