شورکوٹ : خدمت مرکز کی بائیو میٹرک سروس کے ذریعے فراڈی ملزم گرفتار

 شورکوٹ : خدمت مرکز کی بائیو میٹرک  سروس کے ذریعے فراڈی ملزم گرفتار

شورکوٹ (نمائندہ دنیا) شورکوٹ میں خدمت مرکز کی بائیو میٹرک سروس کے دوران مقبول حسین نامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا، جو کاروباری لین دین میں لاکھوں روپے کے فراڈ کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

 تفصیلات کے مطابق ملزم کرائے کے مکان کے اندراج کے لیے خدمت مرکز پہنچا، جہاں آن لائن ایپ پر اندراج کے دوران اسکے خلاف درج ایف آئی آر سامنے آ گئی۔ مذکورہ مقدمہ تھانہ روشن والا، فیصل آباد میں شہری مجاہد کی درخواست پر درج کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم پر تقریباً 10 لاکھ روپے کے فراڈ کا الزام ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں