ٹو بہ اورشورکوٹ میں غیر قانونی اور سمگل شدہ سگریٹس برآمد

 ٹو بہ اورشورکوٹ میں غیر قانونی اور سمگل شدہ سگریٹس برآمد

ضبط شدہ سامان کو قانونی کارروائی کے بعد ایف بی آر کے حوالے کر دیا گیا

 ٹو بہ ٹیک سنگھ،شورکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا) پیرا فورس کی جانب سے ضلع بھر میں غیر قانونی اور سمگل شدہ سگریٹس کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ اس سلسلے میں سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس صدف ارشاد کی قیادت میں انچارج ابوذر اور اسامہ جعفر کی نگرانی میں انفورسمنٹ ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک چھاپے مارے ۔کارروائی کے دوران متعدد دکانوں سے غیر قانونی اور سمگل شدہ سگریٹس برآمد کر کے قبضے میں لے لیے گئے۔

ضبط شدہ سامان کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حوالے کر دیا گیا، ادھر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ صدف اکبر کی زیر نگرانی خفیہ اداروں کی نشاندہی پر پیرا فورس نے شورکوٹ میں ریاض کریانہ سٹور اور فیصل کریانہ سٹور پر چھاپے مارے اور لاکھوں روپے مالیت کے سمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ برآمد کر لیے گئے کارروائی کے دوران دونوں دکانوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں