مضر صحت دالیں فروخت کرنے والی فیکٹری سیل، مقدمہ درج
فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مختلف مقامات کی چیکنگ کی ،دالیں غیرمعیاری پائی گئیں
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) غیر معیاری اور مضر صحت دالیں فروخت کرنے والی فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مختلف مقامات کی چیکنگ کی۔ اس دوران ایک نجی فیکٹری میں غیر معیاری اور مضر صحت دالوں کی خرید و فروخت کا عمل پایا گیا، جس پر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔