میڈیکل یونیورسٹی کے وی سی کا یونیورسٹی آف کمالیہ کا دورہ

 میڈیکل یونیورسٹی کے وی سی کا یونیورسٹی آف کمالیہ کا دورہ

پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چودھری نے یونیورسٹی کے سبزہ زار میں پودا بھی لگا یا

کمالیہ (نمائندہ دنیا) فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چودھری نے یونیورسٹی آف کمالیہ کا خصوصی دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب، فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران دونوں جامعات کے سربراہان کے درمیان ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، تعلیمی تعاون، تحقیق کے فروغ اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چودھری نے یونیورسٹی آف کمالیہ کے سبزہ زار میں پودا لگا کر ماحول دوستی اور سرسبز پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب نے مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے دونوں اداروں کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے اور مستقبل میں تعلیمی و تحقیقی میدان میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔ تعلیمی و سماجی حلقوں نے اس دورے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے اداروں کے روابط میں اضافہ ہوگا اور خطے میں تعلیم و تحقیق کو نئی جہت ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں