ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہری، مسائل حل کے احکامات
شکایات کا ازالہ کر کے فالو اپ رپورٹ پیش کی جائے :کمپلینٹ سیل کو ہدایت
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے شہریوں کے مسائل سننے کے لیے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری دادرسی کے لیے احکامات جاری کیے ۔ ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ یقینی بنا کر فالو اپ رپورٹ پیش کی جائے ۔اس موقع پر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور شہری پولیس سے متعلقہ شکایات کی صورت میں بلاجھجک بغیر کسی سفارش دفتر آ سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شہری گھر بیٹھے بھی کمپلینٹ سیل نمبر 4022020-0370 پر واٹس ایپ کے ذریعے شکایات درج کروا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ روزانہ صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنتے ہیں، جبکہ تھانہ کی سطح پر فوری انصاف، امن و امان کے قیام اور قانون کے یکساں نفاذ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔