تیز رفتاری کا مظاہرہ ، شہری کو حراست میں لے لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے عبداللہ پور کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔ جو دیگر ٹریفک کے لئے خطرے کی علامت بنا ہوا تھا۔ مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جا رہی ہے۔