اسلحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر نیوالے شہری کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اسلحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ مرید والا کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے شہری کو اسلح سمیت گرفتار کر لیا۔ جو علاقہ مکینوں کیلئے خوف کی علامت بنا ہوا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔