سابقہ رنجش ،شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں حیدر علی نامی شہری کو ملزموںنے سابقہ رنجش کی بناپر قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا۔ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔