پولیس کی کارروائیاں 100 سے زائد ملزم
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پو لیس نے 24گھنٹوں کے دوران سو سے زائد ملز موں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 101 ملز موں کو حراست میں لیا گیا، جن میں منشیات فروش بھی شامل ہیں۔
12 منشیات فروشوں سے تین کلو سے زائد چرس، دو کلو سے زائد ہیروئن، دو کلو سے زائد بھکی اور 84 لٹر شراب برآمد ہوئی۔اس کے علاوہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے 8 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا، جبکہ 57 اشتہاری ملزمان اور 24 عدالتی مفرور ملزمان کو بھی گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا۔