پینسرہ: 11 سال سے مطلوب اشتہاری قاتل گرفتار

پینسرہ: 11 سال سے  مطلوب اشتہاری قاتل گرفتار

پینسرہ (نمائندہ دنیا)سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر تھانہ ٹھیکری والا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 سال سے مطلوب قتل کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ ٹھیکری والا علی عمران نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم طارق عرف ننھا کو گرفتار کیا، جو طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ترجمان کے مطابق ملزم نے رقم کے لین دین کے تنازع پر فائرنگ کر کے محمد آصف کو قتل کیا تھا اور واردات کے بعد سے روپوش تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں