چناب نگر میں ڈینگی کا خطرہ بڑھنے لگا، شہری پریشان

چناب نگر میں ڈینگی کا خطرہ بڑھنے لگا، شہری پریشان

جگہ جگہ کھڑا پانی اور ناقص صفائی مچھروں کی افزائش کا سبب ہے

چناب نگر (نامہ نگار)موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی چناب نگر میں مچھروں، خصوصاً ڈینگی مچھر کی افزائش میں اضافہ ہو گیا ہے ، جس سے شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جگہ جگہ کھڑا پانی اور ناقص صفائی مچھروں کی افزائش کا سبب بن رہی ہے ، جس سے ڈینگی سمیت دیگر بیماریوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے فوری اسپرے مہم شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں