ٹھیکریوالا :سڑکوں کی تعمیر جلد شروع،منصوبوں میں تیزی

ٹھیکریوالا :سڑکوں کی تعمیر جلد شروع،منصوبوں میں تیزی

حکومت عوامی مشکلات سے بخوبی آگاہ ،عملی اقدامات جاری ہیں :میاں اجمل

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا)دھاندرہ میں ڈاکٹر مان ٹاؤن تا بوڑھ سٹاپ سڑک کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جائے گا جبکہ بوڑھ سٹاپ تا بلو موڑ روڈ کی تعمیر رواں ماہ مکمل کر لی جائے گی۔سابق ایم پی اے پی پی 108 میاں اجمل آصف نے اپنی 50ویں سالگرہ کے موقع پر عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دھاندرہ کی مرکزی سڑک کا پہلا فیز ائیرپورٹ چوک تا سیم پل مکمل ہو چکا ہے جبکہ دوسرے فیز پر کام تیزی سے جاری ہے اور اسے بھی رواں ماہ مکمل کر لیا جائے گا۔میاں اجمل آصف کے مطابق تیسرے فیز ڈاکٹر مان ٹاؤن تا بوڑھ سٹاپ روڈ کی تعمیر بھی جلد شروع کی جائے گی، جس سے علاقے میں آمدورفت کی سہولیات بہتر ہوں گی اور عوام کو درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر دن رات کام کر رہی ہے اور ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں