چناب نگر:ایل پی جی گیس کی بلیک،صارفین کو مشکلات

چناب نگر:ایل پی جی گیس کی بلیک،صارفین کو مشکلات

مارکیٹ میں سلنڈر 5 سے 6 ہزار روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے

چناب نگر (نامہ نگار)چناب نگر اور گرد و نواح میں ایل پی جی گیس کی بلیک میں فروخت دھڑلے سے جاری ہے ، جس سے گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔سرکاری ریٹ کے   مطابق 12 کلو سلنڈر کی قیمت 2665 روپے ہے ، تاہم مارکیٹ میں یہی سلنڈر 5 سے 6 ہزار روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے ۔شہریوں کے مطابق دکاندار خود ساختہ نرخ بڑھا کر عوام سے ناجائز منافع کما رہے ہیں، جبکہ انتظامیہ کی کارروائی صرف معمولی جرمانوں تک محدود   ہے ۔عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ بلیک مارکیٹنگ میں ملوث دکانداروں کے خلاف سخت   کارروائی کرتے ہوئے ان کے لائسنس منسوخ کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں