جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف سخت کارروائیاں شروع

جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف سخت کارروائیاں شروع

راستوں پر ناکہ بندی کر کے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے جعلی اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے ۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ کی جا رہی ہے ، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف موقع پر کارروائی بھی کی جا رہی ہے ۔ڈی ایس پی ٹریفک عاطف ندیم بھٹی نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں