ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں اینٹی ٹیررسٹ موک ایکسرسائز

ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں اینٹی ٹیررسٹ موک ایکسرسائز

ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، بم ڈسپوزل سکواڈ، پولیس نے حصہ لیا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں سیکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنانے کے لیے اینٹی ٹیررسٹ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔اس مشق میں ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، پولیس 15، ایلیٹ فورس اور دیگر اداروں نے حصہ لیا۔فرضی حملے کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ ایک زخمی ہوا، جسے ریسکیو ٹیم نے فوری طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کیا۔تمام اداروں نے مشترکہ کارروائی کے ذریعے جیل کو کلیئر کر لیا۔ اس مشق کا مقصد اداروں کی تیاری، باہمی رابطہ کاری اور ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کو جانچنا تھا۔اختتام پر تمام اداروں کی کارکردگی کو سراہا گیا اور اس نوعیت کی مشقوں کے تسلسل پر زور دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں