پینسرہ میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

پینسرہ میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

کارخانوں کے بوائلرز سے اٹھنے والا کالا دھواں شہریوں کے لیے سنگین خطرہ

پینسرہ (نمائندہ دنیا)محکمہ ماحولیات کی مبینہ غفلت کے باعث شہر اور گرد و نواح میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے ۔ سدھار، دھاندرہ برلبِ سیم نہر، نیو سبز منڈی، عباسپور اور چراہ گاہ کے علاقوں میں قائم فیکٹریوں اور کارخانوں کے بوائلرز سے اٹھنے والا کالا اور زہریلا دھواں شہریوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق فیکٹریوں کی چمنیوں سے مسلسل زہریلا دھواں خارج ہو رہا ہے ، جس سے سانس لینا دشوار ہو گیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض فیکٹری مالکان گیس اور لکڑی کے بجائے مضر اور سستے ایندھن جیسے کپڑا، بوسہ، چمڑا اور دیگر فضلہ جلا رہے ہیں، جس سے فضا مزید آلودہ ہو رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس قسم کی آلودگی دمہ، سانس کی بیماریوں، الرجی اور دیگر مہلک امراض کا باعث بن سکتی ہے ، جبکہ بچوں اور بزرگوں پر اس کے اثرات زیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر ذمہ دار فیکٹری مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے اور محکمہ ماحولیات کو مؤثر بنایا جائے تاکہ انسانی جانوں کو لاحق خطرات کم کیے جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں