اٹھارہ ہزاری : غیر قانونی سگریٹ برآمد اور جرمانے عائد

اٹھارہ ہزاری : غیر قانونی سگریٹ برآمد اور جرمانے عائد

پیرا فورس کے انچارج آصف جاوید اور انسپکٹر فراز نے دکانوں پر چھاپے مارے

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)پیرا فورس نے شہر میں کارروائیاں کرتے ہوئے دکانوں پر چھاپے مارے اور غیر قانونی سگریٹ کی سینکڑوں ڈبیاں برآمد کر کے ضبط کر لیں، جبکہ دکانداروں پر ہزاروں روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔پیرا فورس کے انچارج آصف جاوید اور سب انسپکٹر فراز نے عملے کے ہمراہ مختلف دکانوں پر کارروائی کی۔ اس دوران غیر قانونی سگریٹ کی بڑی مقدار برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئی۔افسروں نے اس موقع پر کہا کہ غیر قانونی کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں