ایس پی جڑانوالہ کا اردل روم، افسران کی کارکردگی کا جائزہ

ایس پی جڑانوالہ کا اردل روم، افسران کی کارکردگی کا جائزہ

غفلت برتنے والے ملازمین کی سرزنش ،اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی ہدایت

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)ایس پی جڑانوالہ حافظ محمد امتیاز احمد نے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا، جس میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر غفلت برتنے والے ملازمین کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے ادا کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ایس پی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے عوامی اور ذاتی مسائل کی درخواستیں بھی سن کر فوری حل کی ہدایت کی اور کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد قائم کرنے کے لیے میرٹ اور انصاف ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں