ڈی سی جھنگ کا پرانا چنیوٹ روڈ کا دورہ، معیار یقینی بنانیکی ہدایت

 ڈی سی جھنگ کا پرانا چنیوٹ روڈ کا دورہ، معیار یقینی بنانیکی ہدایت

کھدائی والی جگہوں پر حفاظتی سائن بورڈز اور بیریئرز نصب کیے جائیں:علی اکبر

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے واسا ٹیم کے ہمراہ پرانا چنیوٹ روڈ کا دورہ کیا اور سیوریج بحالی منصوبے پر جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے پائپ لائنز کے معیار، تنصیب کے طریقہ کار، کھدائی اور بیک فلنگ کے مراحل سمیت سیفٹی اقدامات کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ ہر صورت معیاری میٹریل استعمال کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کھدائی والی جگہوں پر حفاظتی سائن بورڈز اور بیریئرز نصب کیے جائیں۔انہوں نے منصوبے کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو سیوریج مسائل سے مستقل نجات دلانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں