سعودی عرب سے اظہارِ یکجہتی، خطباتِ جمعہ میں قراردادیں

سعودی عرب سے اظہارِ یکجہتی، خطباتِ جمعہ میں قراردادیں

مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کا سعودی عرب سے اظہارِ یکجہتی کا اعلان

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نے ایران و اسرائیل اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران عرب ممالک پر ہونے والے مبینہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب سے اظہارِ یکجہتی کا اعلان کیا ہے ۔اس سلسلے میں ملک بھر کی مساجد میں خطباتِ جمعہ کے اجتماعات کے دوران قراردادیں پیش کی گئیں، جن میں کہا گیا کہ جس طرح ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے قابل مذمت ہیں، اسی طرح عرب ممالک خصوصاً سعودی عرب پر ہونے والے کسی بھی حملے کی بھی بھرپور مذمت کی جاتی ہے۔

مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ عبدالرشید حجازی نے جامع مسجد اقصیٰ اہلحدیث بٹالہ کالونی فیصل آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے ہمارا ایمانی رشتہ ہے اور اس کا دفاع ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس تنازعے کو کفر و اسلام سے جوڑنے سے گریز کیا جائے اور ملک میں ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے جو انتشار پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسے عناصر سے پاک کرنے کی ضرورت ہے جو ملک اور اداروں کے خلاف سرگرم ہیں۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں