دیرینہ عداوت پر مخالفین کا شہری پر بہیمانہ تشدد،شدید زخمی کر دیا

دیرینہ عداوت پر مخالفین کا شہری  پر بہیمانہ تشدد،شدید زخمی کر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کو قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے سیشن کورٹ کے قریب سلمان نامی شہری کو سابقہ رنجش کی بناء پر اس کے مخالفین نے قابو کرلیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ اس کے ناک کی ہڈی بھی توڑ دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں