سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی سو فیصد فراہمی کا حکم

 سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی سو فیصد فراہمی کا حکم

تمام امراض کی ادویات ،آلات مکمل کرنے کیلئے ہیلتھ اتھارٹیزکو ہدایات جاری

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ ڈویژن کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات اور ادویات کی 24گھنٹے سو فیصد فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم دیدیا جبکہ بچوں کی ویکسی نیشن مہم کو تیز کرنے اورہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ کی ہفتہ وار رپورٹ ارسال کرنے سمیت تمام امراض کی ادویات ،آلات کو مکمل کرنے کیلئے ہیلتھ اتھارٹیز کے سربراہان اورہسپتالوں کے ایم ایس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ خراب مشینری کو مرمت کروانے کے ساتھ ادویات کمی کو پورا کیا جائے۔ علاج میں کمی اور صفائی کے خراب نظام پر ہسپتال کے ایم ایس کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔سیکرٹری ہیلتھ نے گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں