نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی

نامعلوم ملزم کی فائرنگ  سے نوجوان شدید زخمی

گگومنڈی (نامہ نگار)لاری اڈہ گگومنڈی میں نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی نوجوان کی شناخت شہباز اسطبلیہ کے نام سے ہوئی ہے ۔۔۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب شہباز اسطبلیہ بس سٹاپ کے قریب اپنی گوشت کی دکان پر موجود تھا کہ اسی دوران نامعلوم ملزم نے اس پر اچانک فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان کو دو گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو فوری مقامی سول ہسپتال منتقل کیا ۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں