توانائی کی بچت روشن اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ، گورنرسندھ

توانائی کی بچت روشن اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ، گورنرسندھ

کراچی(اے پی پی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عوام سے ’’ارتھ آور‘‘منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایک گھنٹے کی قربانی ناگزیر ہے۔

 ہفتہ کو گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ توانائی کی بچت روشن اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے ، شہری غیر ضروری لائٹس بند کر کے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤ س میں بھی رات 8:30سے 9:30 بجے تک لائٹس بند رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ’’ ارتھ آور‘‘ کرہ ارض سے محبت اور شعور کا عملی اظہار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات ضروری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں