عوامی جان و مال کی حفاظت پہلی ترجیح، ڈی پی او وہاڑی
عوام دوست پولیس اقدامات ، شہری مسائل تیز سے حل ہورہے ، تصور اقبال
وہاڑی (خبر گار، نمائندہ خصوصی)ڈی پی او تصور اقبال نے کہا ہے کہ پولیس کا رویہ عوام دوست بنا کر سروسز فورس بنانے کے ایجنڈے پر تیزی سے عمل جاری ہے ،عوامی جان و مال کی حفاظت پہلی ترجیح ہے اور قانون شکن عناصر اور کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس برقرار رکھا جائے گا۔ڈی پی او نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کر کے شہری مسائل تیزی سے حل کیے جا رہے ہیں۔ جرائم پیشہ عناصر پہلی بار بڑی تعداد میں توبہ کر رہے ہیں، جبکہ عوام کے ہیلمٹ کے استعمال اور پولیس کے مؤثر گشت سے روڈ ایکسیڈنٹس، چوری و ڈکیتی میں کمی آئی ہے ۔ سیف سٹی کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں اور ای چالان شروع ہونے سے قبل سماجی و تجارتی نمائندوں سے میٹنگ کی جائے گی۔مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی نے تین مرلہ سکیم میں عید کے دن چوری کی واردات فوری ٹریس کرنے پر پولیس کی تعریف کی اور کہا کہ عوام صرف تنقید نہیں کرتے بلکہ شاباش بھی دیتے ہیں۔ وفد نے ڈی پی او کی کارکردگی کو سراہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔ موقع پر سابق صدر پریس کلب، کریڈیبل گروپ آف جرنلسٹس، کریانہ ایسوسی ایشن، کیمسٹ ایسوسی ایشن اور دیگر تجارتی نمائندوں نے بھی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔