امیر مقام کا گلگت میں احتجاج کے دوران تباہ ہونیوالی املاک کا دورہ

امیر مقام کا گلگت میں احتجاج کے دوران تباہ ہونیوالی املاک کا دورہ

62بریگیڈ، یو این آفس، اے پی ایس، اے کے آر ایس پی آفس اور ایس ٹی پی سینٹر کا معائنہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے حالیہ ناخوشگوار واقعات کے دوران نذرِ آتش کی گئی سرکاری و نجی املاک کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر نے 62بریگیڈ، یو این آفس، اے پی ایس، اے کے آر ایس پی آفس اور ایس ٹی پی سینٹر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے انہیں بریفنگ دی ۔سیکرٹری امورِ کشمیر و گلگت بلتستان ظفر حسن بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں