گوردوارہ باؤلی صاحب وفتح بھنڈر کی بحالی جلد شروع:رمیش سنگھ

گوردوارہ باؤلی صاحب وفتح بھنڈر کی بحالی جلد شروع:رمیش سنگھ

اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل کیاجارہا :ارمغان سبحانی ،کنونشن سے خطاب

سیالکوٹ ‘گوجرانوالہ (نمائندہ دنیا‘سٹاف رپورٹر )صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی بحالی و تزئین و آرائش کیلئے کروڑوں کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ گوردوارہ باؤلی صاحب سیالکوٹ اور گوردوارہ فتح بھنڈر ڈسکہ کی بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے سیالکوٹ میڈیکل کالج ڈسکہ روڈ میں بین المذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کنونشن میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے کہی۔ کنونشن سے خطاب میں وزیرِ مملکت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ارمغان سبحانی نے کہااقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل ہونے کے مکمل مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں ۔مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا اسلام مذہبی رواداری کا درس دیتا ہے ۔ نوشین افتخار نے کہا لیگی قیادت اقلیتوں کو عزت و احترام سے زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے ۔نوید حیدر شیرازی نے کہا گوجرانولہ ڈویژن میں تمام مذاہب میں مثالی ہم آہنگی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں