رستم پاکستان گلو پہلوان کا گوجرانوالہ پہنچنے پر شاندار استقبال

رستم پاکستان گلو پہلوان کا گوجرانوالہ پہنچنے پر شاندار استقبال

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)رستم پاکستان ٹائٹل جیتنے والے گلزار عرف گلو پہلوان کاگوجرانوالہ پہنچنے پر شاندار استقبال ،

فیصل آباد میں ہونیوالے دنگل میں پاک آرمی کے گلو پہلوان نے رستم پاکستان ٹائٹل کیلئے فائنل دنگل میں واپڈا کے عدنان ٹائراں والا کو سخت مقابلے کے بعد چاروں شانے چت کرکے ٹائٹل کا اعزاز اپنے نام کیا۔ گلو پہلوان کو بگھی پر بٹھا کر شہر کا چکر لگوایا گیا اور پھر اپنے اکھاڑے ریسلنگ سپورٹس کمپلیکس پہنچنے پر روایتی کرتو اور پکڑیاں پہنے پہلوانوں نے شاندار استقبال کرتے ہوئے آتش بازی کا مظاہرہ کیا پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔ گلزار عرف گلو پہلوان کا کہنا تھا کہ ان کو محنت کا پھل مل گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں