سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے بھی آرتھ آور منایا،لائٹس بند
آنیوالی نسلوں کیلئے محفوظ، سرسبز اور پائیدار ماحول فراہم کرنا ہے ،چیئرمین سی ڈی اے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت میں بھی گزشتہ روز ارتھ آور منایا گیا ۔ اسی مناسبت سے سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی ارتھ آور کے دوران 8:30 بجے شب سے 9:30 بجے تمام غیر ضروری لائٹس بند کردی گئیں۔اس اقدام کا مقصد اسلام آباد کے شہریوں میں ماحول کو بہتر بنانے کے حوالے سے آگاہی اجاگر کرنا ہے ۔ اس کے ساتھ یہ پیغام بھی دینا تھا کہ توانائی اور ماحول کا تحفظ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے ۔چیئرمین سی ڈی اے کا ارتھ آور کے حوالے سے خصوصی پیغام تھا کہ ہماری کاوشیں صرف ایک گھنٹے تک لائٹس بند کرنے تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم آنے والی نسلوں کیلئے ایک محفوظ، سرسبز اور پائیدار ماحول چھوڑ کر جائیں۔ اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کیلئے سی ڈی اے مسلسل عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ چیئرمین سی ڈی اے کی شہریوں سے اس عالمی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل۔ شہریوں کی بھی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی اور ماحولیاتی شناخت کو برقرار رکھنے میں سی ڈی اے کا بھرپور ساتھ دیں۔ توانائی کا ہر قطرہ قومی اثاثہ ہے اور اس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔