مبینہ زیادتی کے مقدمے میں بیان سے منحرف ہونے پر خاتون گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مبینہ زیادتی کے مقدمے میں اپنے بیان سے منحرف ہونے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ وویمن پولیس کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ملزم کے حق میں بیان دیتے ہوئے اپنے مؤقف سے منحرف ہونے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمہ کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔