45سالہ شخص سڑک عبور کرتے گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق
سمبڑیال(سٹی رپورٹر(سالہ شخص سڑک عبور کرتے ہوئے گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا ۔
تھانہ بیگووالہ کے موضع کوپرہ خورد کے رہائشی شہزاد کے چچا 45سالہ مختار سکنہ کوپرہ خورد نجی میرج ہال سے شادی کے پروگرام سے فارغ ہوکر اپنے گھر آرہا تھا کہ کوپرہ خورد کے قریب سیالکوٹ وزیرآباد روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا۔ جسے ہسپتال لایا گیا وہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔