سمندری میں4 اور 5 اپریل کو فری میڈیکل کیمپ لگایا جائیگا

سمندری میں4 اور 5 اپریل  کو فری میڈیکل کیمپ لگایا جائیگا

سمندری(نمائندہ دنیا)دی ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان (رجسٹرڈ)کے زیرِ اہتمام پانچواں سالانہ فری میڈیکل، ڈائگناسٹک اینڈ سرجیکل آئی کیمپ 4 اور 5 اپریل کو چک نمبر 199 گ ب تحصیل سمندری میں منعقد ہوگا۔

کیمپ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا،میڈیکل کیمپ پی ایچ ڈی ڈاکٹر عاطف چٹھہ کی زیرِ نگرانی لگایا جائے گا ڈاکٹر عاطف چٹھہ کا کہنا ہے کہ کیمپ میں آنکھوں کے مفت معائنے ، آپریشن اور معیاری لینز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دیگر طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں