نو سر بازوں نے شہری کے اکاؤنٹ سے پیسے نکال لئے

نو سر بازوں نے شہری کے  اکاؤنٹ سے پیسے نکال لئے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) نو سر بازوں نے دھوکہ دہی سے شہری کے اکاؤنٹ سے پیسے نکال لئے۔

تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے انور نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلواتے ہوئے دھوکہ دہی سے اس کا کارڈ تبدیل کرلیا اور بعد ازاں اس کے اکاؤنٹ سے بھاری مالیت کی رقم نکال لی گئی۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں