پیپلزپارٹی عوامی طاقت اور خدمت پر یقین رکھتی ،خواجہ رضوان عالم
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں ملک نسیم حسین لابر اور آفتاب علی خان بابر کے ہمراہ تحصیل کروڑ پکا کا دورہ کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ رضوان عالم نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو نے اپنی زندگی عوام کی فلاح، ملکی ترقی اور جمہوریت کے لیے وقف کی۔ موجودہ دور میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اس جمہوری ورثہ کو عوامی طاقت، مساوات اور ہمدردی کے پیغام کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔