مسلح افراد کی شہری کے گھر پر فائرنگ ، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد کی جانب سے شہری کے گھر پر فائرنگ کردی گئی۔
تھانہ صدر سمندری کے علاقے میں سہیل نامی شہری نے پولیس نے کو بتایا کہ وہ اپنے گھر پر موجود تھا کہ اس دوران ملزمان نے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر پر فائرنگ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔