مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر 2افراد کیخلاف مقدمہ ،ایک دکان سیل

مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر 2افراد کیخلاف مقدمہ ،ایک دکان سیل

گوجرانولہ (سٹی رپورٹر)بیمار، لاغرمضر صحت گوشت فروخت کرنے پر ویٹرنری آفیسر رانا طیب حفیظ کی ماڈل ٹاؤن ایریا میں بڑی کارروائی،2افراد کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج جبکہ ایک د کان سیل کردی گئی۔

انچارج سلاٹر ہاؤس ویٹرنری آفیسر رانا طیب حفیظ کو اطلاع ملی کہ تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں متعدد د کان دار مضرصحت،بیمارلاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرتے ہیں جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ د کان پر جاکر گوشت چیک کیا تو وہ مضر صحت پایا گیا جس پر موقع پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں