لہسن چائنہ 600، ادرک تھائی لینڈ 400 روپے کلو فروخت
ٹماٹر 120، پیاز 90، آلو 50، پھول گوبھی 50، بھنڈی 250، شملہ مرچ 120، سبز مرچ 160، ساگ، پالک، شلجم، گاجر اور مولی 40 سے 50 روپے فی کلو امرود سرکاری نرخ 165 روپے کے مقابلے میں 250 ، سٹرابری مارکیٹ میں 300 فی کلو تک فروخت،درجہ اول کیلا 300 روپے فی درجن تک پہنچ گیا
لاہور (کامرس رپورٹر سے )مارکیٹ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ، سبزیوں میں ٹماٹر اور پھلوں میں کیلا نرخ میں تیزی ہے ،سبزیوں میں ٹماٹر مزید مہنگا ہو گیا ۔ سرکاری نرخ میں 5 روپے اضافے کے بعد قیمت 75 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ، تاہم مارکیٹ میں ٹماٹر 100 سے 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ۔ اس کے برعکس پیاز کا سرکاری نرخ پانچ روپے کمی سے 75 روپے فی کلو جبکہ مارکیٹ میں اچھی کوالٹی پیاز 80 سے 90 روپے فی کلو دستیاب ہے۔آلو کے سرکاری نرخ 20 روپے فی کلو برقرار ہیں، مگر مارکیٹ میں مکس آلو 40 اور درجہ اول 50 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
چائنہ لہسن سرکاری طور پر 495 روپے جبکہ مارکیٹ میں 600 روپے تک پہنچ گیا ہے ، اسی طرح تھائی لینڈ ادرک 274 روپے سرکاری نرخ کے باوجود 400 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے ۔پھول گوبھی 50 ،بھنڈی 250 ، شملہ مرچ 120 اور سبز مرچ 160 جبکہ ساگ، پالک، شلجم، گاجر اور مولی نسبتا ً سستی یعنی 40 سے 50 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔پھلوں میں امرود سرکاری نرخ 165 روپے کے مقابلے میں 250 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ کیلے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور درجہ اول کیلا 300 روپے فی درجن تک پہنچ گیا ہے۔ سٹرابری نرخ 190 روپے مقرر ہوا لیکن مارکیٹ میں 300 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔