بھارت کا جنگی جنون بے قابو ہو چکا : جماعت اسلامی
توانائی بحران کے پیش نظر سادگی ناگزیر، قیادت مثال بنے :جاوید قصوری، ضیاء الدین
لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون بے قابو ہو چکا ہے اور وہ خطے کے امن کو شدید خطرات سے دوچار کر رہا ہے ۔ ایک طرف بھارت کی جانب سے 70 کھرب روپے کے نئے ہتھیار خریدنے کا اعلان کیا جا رہا ہے ، جبکہ دوسری طرف خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنے کے لیے پراکسی وار کا سہارا لیا جا رہا ہے۔
محمد جاوید قصوری منصورہ میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر بابر رشید، رانا تحفہ دستگیر،اکرام الحق سبحانی، محمد فاروق چوہان، عبدالعزیز عابد، بشارت صدیقی، مشتاق جاوید،شجاع الدین نغمانی،شاید منیر گوندل و دیگر بھی موجود تھے۔
دریں اثنا امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے موجودہ معاشی و توانائی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات میں تمام تر بوجھ عام آدمی پر منتقل کرنے کی پالیسی ناقابلِ قبول ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے مختلف تقاریب میں بڑھتی مہنگائی اور عوامی سطح کفائت شعاری کے نام پر بجا پابندوں کی کڑی تنقید کرتے ہوئے کیا۔ امیر لاہور نے کہا کہ کفایت شعاری صرف عوام کے لیے نہیں بلکہ حکمرانوں کے لیے بھی یکساں ہونی چاہیے اور اس حوالے سے قیادت کو خود مثال قائم کرنا ہوگی۔