علامہ اقبال چوک سیالکوٹ ، شارٹ سرکٹ سے تاروں میں آگ لگ گئی
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)علامہ اقبال چوک سیالکوٹ الیکٹرک وائرز میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔
علامہ اقبال چوک میں ٹرانسفارمر میں الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث تاروں میں آگ لگ گئی۔ ریسکیورز نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیورز کے بروقت آگ پر قابو پانے کے باعث مارکیٹ و دکانوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔