ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار معمر شخص جاں بحق
کامونکے (نامہ نگار)تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار معمر شخص جاں بحق ہوگیا۔
گزشتہ رات شہینی والا کا 65 سالہ محمد حنیف موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ دیوان روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا جس کے نتیجے میں حنیف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا۔