تیز ہواؤں کے ساتھ بارش،گندم کی فصل کو نقصان

تیز ہواؤں کے ساتھ بارش،گندم کی فصل کو نقصان

کئی مقامات پر گندم کی فصل زمین پر لیٹ گئی ،پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ

جامکے چٹھہ(نامہ نگار )جامکے چٹھہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث کھیتوں میں کھڑی گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔اطلاعات کے مطابق تیز ہواؤں اور بارش کے باعث کئی مقامات پر گندم کی فصل زمین پر لیٹ گئی جس سے پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ ماہرین کے مطابق اس مرحلے پر بارش اور ہوا کا زور فصل کے دانے کو کمزور کر دیتا ہے اور کٹائی میں بھی مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے سارا سال محنت اور اخراجات کے بعد فصل تیار کی تھی تاہم اچانک خراب موسم سے کھیتوں میں گندم کی فصل جوتیاری کے آخری مرحلے میں ہے اس کوکافی نقصان دیکھنے میں آیا ۔زرعی ماہرین نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ جہاں ممکن ہو، پانی کے نکاس کا فوری بندوبست کریں اور فصل کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے مناسب اقدامات اختیار کریں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں