شورکوٹ میں منشیات فروش گرفتار، 3 کلو چرس برآمد
شورکوٹ (نمائندہ دنیا) ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی حافظ محمد عبداﷲ جپہ کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں نواحی علاقہ اڈا قاسم آباد کے قریب بس سے اترنے والے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم قمر کے قبضہ سے 3 کلوگرام چرس برآمد ہوئی ہے ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔ایس ایچ او حافظ محمد عبداﷲ جپہ نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور یہ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔