گھر کے باہر سے کم عمر لڑکا اغواء ،مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے باہر سے کم عمر لڑکے کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔
تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے نثار نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 11 سالہ بیٹا گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اس دوران ملزموں نے مبینہ طور پر اسے قابو کر لیا اور اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان اور مغوی کی تلاش شروع کر دی ہے ۔