گھر سے کام پر جانیوالا شہری اغواء ، مقدمہ درج

گھر سے کام پر جانیوالا  شہری اغواء ، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے کام کے سلسلے میں جانے والے شہری کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔

تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے میں امتیاز نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھتیجا نواز کام کے سلسلے میں گھر سے باہر نکلا جسے راستے سے ہی مبینہ طور پر ملزمان کی جانب سے اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان اور مغوی کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں