منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ، گرفتاریاں
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ڈرگ فری پنجاب کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ بھوانہ سب انسپکٹر رضو ان علی ، سب انسپکٹر عدنان واجد نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہو ئے خاتون منشیات فروش ملزمہ کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار منشیات فروش ملزمہ کے قبضہ سے 1600 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ۔ گرفتار منشیات فروش ملزمہ کیخلاف تھانہ بھوانہ میں منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہو چکا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔