دو مختلف واقعات میں 2دوشیزاؤ ں کو اغوا کرلیا
گوجرہ ( نما ئندہ دُنیا)دو مختلف واقعات میں دو دوشیزاؤ ں کو اغوا کرلیا گیا ۔ چک نمبر 313 ج ب کے محمد رفیق نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ۔۔۔
اسکی سترہ سا لہ بیٹی شیزا بی بی گھر میں موجود تھی کہ محمد مبشر وغیرہ آ گئے او ر اسکو زبردستی اغوا کرکے فرار ہو گئے علا وہ ازیں چک نمبر 430 ج ب کی مقدس علی نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی شادی شدہ بیٹی طیبہ پروین اپنے گھر میں موجود تھی کہ نا معلو م افراد آ گئے اور اسکو زبردستی اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔