کمالیہ بارش، سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ
کمالیہ (نمائندہ دنیا ) شہر اور گردونواح میں رات گئے موسلا دھار بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت کم ہو گئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔
تاہم بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ دریائے راوی کے اطراف ہزاروں ایکڑ پر کاشت تربوز کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ کاشتکاروں کے مطابق بارش اور کم درجہ حرارت کے باعث فصل کی بڑھوتری متاثر ہو سکتی ہے ، جس سے انہیں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب افغانستان بارڈر کی بندش سے برآمدات متاثر ہونے اور منڈیوں میں مناسب قیمت نہ ملنے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔